مہنگائی کم نہیں ہوگی ،عوام کو برداشت کرنا پڑیگا ،شوکت ترین 

110

اسلام آباد:وزیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے کی بجائے انہیں دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کم نہیں ہو سکتی ،قوم کو برداشت کرنی پڑیگی ۔

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے ْعوام کو دوٹوک انداز میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اثرات کم ہونے تک مہنگائی کا سامنا رہے گا ۔

انہوں نے کہا فی الوقت مہنگائی کم نہیں ہو سکتی ،قوم کو مہنگائی برداشت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی عروج پر ہے ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ہی حکومت پاکستان کو مجبوراََ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر تے ہوئے کہا کہ  2 ہفتے کے دوران دنیا میں 13 فیصد پاکستان میں صرف 8 فیصد  اضافہ کیا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.