روس ميں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا نيا ريکارڈسامنے آگیا ،روس ميں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ايک ہزار سے زائد ہلاکتیں ريکارڈ کی گئيں۔
روسی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا کیسز کی تعداد تینتیس ہزار دو سو سے زائد رہی، روس میں اس وقت کورونا پابندیاں نہ ہونے کے برابر تھیں ،80 فیصد سے زائد آبادی ویکسی نیٹڈ ہونے کے باوجود روس میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔
واضح رہے روس میں کورونا کے باعث 2 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری طرف دنیا میں بھر میں ویکسی نیٹڈ افراد کی شرح میں اضافے کے بعد کورونا پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں ،سعودی عرب میں بھی 100 فیصد تعداد کیساتھ مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے ،لیکن روس میں اچانک ہلاکتوں نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.