لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد ایوان میں جمع کرا دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر تمام اشیائے ضروریہ پر پڑتا ہے اور حکومت نے ہر 15 دن بعد قیمتوں میں اضافے کو وتیرہ بنا لیا ہے جبکہ غریب عوام آئے روز مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باعث فاقوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیساتھ ظلم اور زیادتی ہے، حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.