ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی 

160

لاہور :ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ،اب ایشیا کی بڑی ٹیمیں پاکستان میں میدان سجائیں گی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی جس میں بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کردیا ،اے سی سی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

ایشیاء کپ 2020 والا اب 2022 میں سری لنکا میں ہوگا جبکہ پاکستان کے پاس ایشیاء کپ 2022 میں ہونا تھا لیکن اب شیڈول کے مطابق  وہ 2023 میں ہوگا۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول تھا جس  کے باعث سر ی لنکا کو  2022 کے ایشیا کپ کی میزبانی دے دی گئی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.