فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی

139

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 1780 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔ کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 118300روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.