وفاقی حکومت نے منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

117

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ سندھ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.