سوشل میڈیا یوٹیوب ،فیس بک پر جھوٹی ،غیر اخلاقی پوسٹنگ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

149

لاہور :بلیک میلر ز اور ہراساں کرنے والوں کیخلاف حکومت نے ایف آئی اے میں سوشل میڈیا ڈیسک کا افتتاح کر دیا ،اس کے بعد سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی اور جھوٹے مواد کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں سوشل میڈیا سیل کا افتتاح کیا ، سیل عوامی مسائل اور ان سے آگاہی فراہم کرے گا،ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم  کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اس ڈیسک کے بعد ایف آئی اے سوشل میڈیا عوامی مسائل اور خدشات پر فوری ریسپانڈ کرے گا۔انکا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں ایک ایسا سیل تیار کرنا لازمی ہے جو عوام اور ایجنسی کے درمیان رابطے کے مواقع کو آسان اور ہموار کرے۔

ایف آئی اے سوشل میڈیا کے دو سرکاری پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور فیس بک کو بھی فعال کر دیا گیا ہے ،سوشل میڈیا اور سائبر کرائم سے متعلق شکایات پراب فوراََ ایکشن لیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.