کابل: افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں بم دھماکے سے 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر قندہار میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
دھماکہ عین اسوقت ہوا جب قندھار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی ۔
افغان حکام نے بم دھماکے کی تصدیق کردی ہے تاہم جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہیں ۔ دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی ۔
یاد رہے کہ پچھلے جمعتہ المبارک کو بھی افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئےتھے ۔ جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.