ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کار خوش

130

کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ 

 

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے بڑھ کر 171 روپے 20 پیسے ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے بڑھ کر 172 روپے ہے۔

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 7 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 171 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 171 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 1111.90 پوائنٹس بڑھ گیا۔ زبردست تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کی 11 حدیں بحال ہوئیں۔ 

 

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.57 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور زبردست تیزی کے باعث 1ارب 50 کروڑ 13 لاکھ 1 ہزار 659 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

 

معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی حالات میں بہتری کے سبب انویسٹرز نے اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی بڑھ چڑھ کر خریداری جس کے باعث انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔

تبصرے بند ہیں.