لاہور :یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 3 ہزار 665 میں سے 2 ہزار313 فرنچائز اسٹورز بند کردیئے ،اس وقت ملک بھر میں1341 یوٹیلیٹی اسٹورز فرنچائز باقی رہ گئی ہیں۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے دوہزار چھ سے اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 665 فرنچائز اسٹورز لائسنس جاری کئے تھے ،گزشتہ 15 سال میں کل 2 ہزار 313 فر نچائز اسٹورز کے لائسنس منسوخ کئے گئے،ٹوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے پر غریب عوام نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو پہلے ہی اتنی مہنگائی ہے اگر ہمارے علاقوں سے یوٹیلیٹی سٹورز بھی بند کر دئیے تو حکومت کی طرف سے ملنے والی سبسڈی کیسے حاصل کر سکیں گے ۔
ابھی تک جنوری تا ستمبر 2021 میں 86 فرنچائز اسٹورز بندکر دئیے گئے ہیں ،اس وقت ملک بھر میں1341 یوٹیلیٹی اسٹورز فرنچائز باقی رہ گئی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی فرنچائز سیل میں 178 فیصد اضافہ ہوا ،مالی سال 2020 میں فرنچائز کی سیل 54 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ مالی سال2021 میں فرنچائز اسٹورز کی سیل ایک ارب 52 کروڑ 86 لاکھ روپے رہی
تبصرے بند ہیں.