اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہو ا جس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں،تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ہیں ۔
وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب کہا جا رہا ہے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے انٹرویو کریں گے۔ ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔
تبصرے بند ہیں.