افغانستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

120

دبئی: افغانستان کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی ہے جو میگا ایونٹ کے اپنے سفر کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم نے دبئی پہنچنے سے قبل دوحہ میں 6 روز قیام کے دوران قرنطینہ اختیار کیا اور اس دوران ٹریننگ بھی کی۔ افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 18 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی۔ 
واضح رہے کہ حال ہی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاور کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا جنہوں نے افغانستان ٹیم کے سیکیور ببل کو جوائن کر کے اپنی تجربات شیئر کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریوں میں بھرپور کردار ادا کیا۔ 

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اینڈ فلاور کے تجربے کا ٹیم کو فائدہ ہو گا، وہ ہمارے متعدد کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف فرنچائز میں کوچنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اینڈی فلاور 2009ءسے 2014ءتک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.