اداکارہ میرا کی رات کس نے یاد گار بنائی ۔۔۔؟

201

لاہور: اداکارہ میرا نے لکس ایوارڈ کی تقریب کی رات کو یاد گار قرار دے دیا ۔ کہتی ہیں کہ میری یہ رات نومی انصاری کے بغیر ممکن نہیں تھی ۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے لکس ایوارڈ تقریب کی رات کو اپنے کیرئیر کی یاد گار رات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب میں ان کی پرفارمنس کو شائقین نے خوب سراہا جس کی وجہ سے میں اس کو ایک یاد گار ایونٹ سمجھتی ہوں ۔

اداکارہ میرا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ جس میں میرا نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے  اور وہ اس میں جازب نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہی  پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر نومی انصاری بھی موجود ہیں۔

اداکارہ میرا نے تصویر کے کیپشن میں نومی انصاری کی صلاحیتوں کو سراہا ہے اور لکھا ہے کہ  ’ایک یادگار رات جو میرے پسندیدہ شخص کے بغیر ممکن نہ ہوتی۔‘

یاد رہے کہ نومی انصاری نے اداکارہ میرا کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔نومی انصاری نے اداکارہ میرا کی اس تقریب میں انٹری کے لئے بہترین ڈریس ڈیزائن کیا جس کی شو میں بے حد تعریف کی گئی ۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے  لکس اسٹائل ایوارڈز 2021  کے بیس سال مکمل ہونے پر خصوصی ترانے کی تقریب میں شرکت کی ۔

اس موقع پر اداکارہ میرا کی پرفارمنس کو شائقین نے بے حد پسند کیا ۔ اس ترانے کے ہدایت کاری بلال مقصود تھے  جبکہ اس کے لیے عاصم اظہر، عائمہ بیگ، عمیر جسوال، نتاشا بیگ اور ینگ اسٹنر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔

 لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں اس ترانے پر ماہرہ خان، مہوش حیات، میرا، ریشم اور احسن خان نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لئے ۔

تبصرے بند ہیں.