ماڈل واداکارہ ڈولی کی والدہ کو سپردخاک کردیا گیا

199

لاہور: معروف ماڈل و اداکارہ ڈولی نوشین کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ ڈولی کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔ ان کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق معروف ماڈل و اداکارہ ڈولی کی والدہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔ ان کی عمر 65 برس تھی اور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئیں ۔

اداکارہ ڈولی کی والدہ کی نماز جنازہ فردوس مارکیٹ جامعہ مسجد  میں ادا کی گئی ،اور فردوس مارکیٹ کے قریب واقع  مقامی ہسپتال میں انکی تدفین کردی گئی۔ ان کی نمازجناہ میں شوبزاور فلمی حلقوں کےلوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

فلم اورٹی وی سےمنسلک افرا د نے اداکارہ ڈولی سے اظہار افسوس کیا اور ان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے خیر کی ۔  اس موقع پر سنئیر آرٹسٹ راشد محمود، اداکار عدنان،ٹھاکر لاہوری ،اداکارہ میگھا ،اور روبی شہزاد اور دیگر موجود تھے ۔

اداکارہ ڈولی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میر ی والدہ میری دوست کی طرح تھیں  میر ی زندگی کی ہر کامیابی ان کی دعاؤں کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سانحہ کو ذہنی طورپر ابھی قبول ہی نہیں کرپائی کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ر ہیں ۔

سینئر آرٹسٹ راشد محمود نے کہا کہ ڈولی کی والدہ کی وفات پر دکھ ہے اورہم ڈولی کے دکھ میں شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ۔

تبصرے بند ہیں.