کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ، متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی

115

اسلام آباد:کورونا وائرس کےوار جاری مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد  28 ہزار 201 ہوگئی۔جبکہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 61 ہزار 685 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 32، سندھ میں 4 لاکھ 64 ہزار 142، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 366، بلوچستان میں 33 ہزار 100، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 361، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 312 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 اب تک ملک بھر میں دو کروڑ 45 ہزار 9 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 934 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 93 ہزار 175 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 195 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 201 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 808، سندھ میں 7 ہزار 514، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 666، اسلام آباد میں 935، بلوچستان میں 352، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔

تبصرے بند ہیں.