اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمدات میں (تنوع) ہماری برآمدی حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت روایتی مصنوعات کے شعبوں میں ڈائیور سیفکیشن پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کےغیر روایتی مصنوعات کے شعبوں میں بھی ڈائیور سیفکیشن پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
جیو گرافیکل ڈائیور سیفکیشن کے ساتھ افریقہ اور جنوبی امریکہ جیسی نئی منڈیوں کی برآمدات کو جوڑنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ پالیسی نتائج دکھانا شروع کر رہی ہے، تاہم ہم نے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.