اسلام آباد : عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے گھر کو خصوصی طور پر سجا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ کی آمد کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ملک بھر میں 19 اکتوبر بروز منگل کو 12 ربیع الاول کی تقریبات کا انعقاد ہو گا، گھر گھر کو، نجی و سرکاری عمارتوں کو خصوصی طور پر سجایا جائے گا۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ کو بھی خصوصی طور پر سجا دیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں واقعہ رہائش گاہ کو برقی قمقوں سے سجایا گیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تبصرے بند ہیں.