ویسٹ انڈیز بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

18

لاہور: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں مثبت پیش ہوئی ہے اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بور ڈ(پی سی بی) اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز کے درمیان ویمن ٹیموں کی سیریز کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری تھا لیکن موجودہ حالات میں تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا۔ بالخصوص نیوزی لینڈ اور پھر انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کئے جانے کے باعث مذکورہ سیریز پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے تھے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیموں کی سیریز کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے اور حتمی شیڈول کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے جس کے مطابق ون ڈے سیریز کے 3 میچز 8 نومبر، 11 نومبر اور 13 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر 3 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی جبکہ سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں لگنے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈکپ کوالیفائر کھیلنے کیلئے زمبابوے کا دورہ کریں گی۔ 

تبصرے بند ہیں.