12 ربیع الاول ،ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب کہاں ہو گی ؟

105

اسلام آباد:وزیرا عظم عمران خان ن ے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منا یا جا ئے گا لیکن اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہو گی ۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس اسلام اباد میں ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی شہباز گِل، عثمان ڈار، سینیٹر فیصل جاوید، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ،، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور ڈاکٹر عطاء الرحمن وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ،پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی،وزیراعظم نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے حوالے سے پورے ملک میں  تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.