لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور کے انتظامی امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور شہر کو دو اضلا ع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور شہر کو تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بریفنگ لینے کے بعد لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے نیا نقشہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ،اس مو قع پر سینئرممبر بورڈ آف ریونیو نےوزیراعلیٰ کو بریفنگ دی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو اضلاع میں تقسیم سے لاہور شہر میں نئی تحصیلوں کا اضافہ ہو گا،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا لاہور شہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے سیاسی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے،انہوں نے کہا آبادی میں اضافے کے باعث لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرناوقت کا تقاضا ہے۔
تبصرے بند ہیں.