ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے قبل پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

121

اسلام اَباد:وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فٹیف مطالبات کے تقریباً تمام نکات پر عمل کر لیا ہے، امید ہے فٹیف کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہوگا،پاکستان کیلئے یہ اچھی خبر ہے کہ ہم نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کر لیا ہے ۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے اپنے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ فٹیف کے لیے پاکستان کا معاملہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، ستائیس میں سے 26 نکات پر عمل کر لیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف تمام رکن ممالک پر بین الاقوامی قوانین کا اطلاق یکساں طور پر یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا  قوانین کا اطلاق صرف پاکستان پر نہیں ہونا چاہیے، ایف اے ٹی ایف کا ادارہ پاکستان کا بازو مرڑونے کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،فروغ نسیم نے کہا ایف اے ٹی ایف کے رواں ماہ ہونے والے اجلاس سے متعلق کافی پر امید ہوں۔

تبصرے بند ہیں.