کراچی: قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے تھپڑ مارنے میں مشہور فواد چودھری کو تھپڑ کی دھمکی دیدی ۔
اپنی ٹویٹ میں عامر لیاقت نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو تھپڑ دکھا دیا ، انہوں نے لکھا کہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں ، مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ۔
فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ، بہتر ہے خاموش رہیں@fawadchaudhry @ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 11, 2021
پی ٹی آئی کے رہنما کی اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا جس کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
کسی نے کہا کہ انکل آپ الیکشن پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی وجہ سے جیتے تھے ، ورنہ آپ 5 ہزار ووٹ بھی نہیں لے سکتے تھے ۔
تو کسی نے کہا کہ آپ کو ٹکٹ دینا ہی غلطی تھی ۔ ایک صارف نے عامر لیاقت کی اس ٹویٹ کو غیر سنجیدہ سیاسی عمل قرار دیدیا اور کہا کہ اگر فواد چودھری کے ساتھ کوئی گلہ تھا تو کال کر لیتے ۔
تبصرے بند ہیں.