بابو سر ٹاپ پر سال کی پہلی برفباری، راستے بند کردیئے گئے

160

مانسہرہ:وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ،13ہزار700فٹ بلندی پر واقع بابو سرٹاپ پر سال کی پہلی برفباری ہوگئی،اس برفباری کے بعد لوگ خوشگوار موڈ میں موسم سے لطف انداز ہوتے رہے، برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی جس کے باعث آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی۔

 

پھسلن کے پیش نظر چلاس انتظامیہ نے ٹریفک عارضی طور پر روک دی ہے، بابوسرٹاپ پر موجود سیاحوں کوچلاس انتظامیہ نے سفرکرنے سے روک دیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق چلاس انتظامیہ نے یہ فیصلہ حفاظتی اقدام کے طور پر کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابو سرٹاپ پر صبح تک ٹریفک بحال کر دی جائے گی ۔

 

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں سمیت اسلام ا?باد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.