سری نگر: سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے کو مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
منشیات کیس میں آریان خان کی ممبئی ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی تاہم اب کیس کی سماعت بدھ کو ہو گی۔ بیٹے کی گرفتاری نے جہاں شاہ رخ خان کو پریشان کر دیا ہے وہیں پر بی جے پی کی جانب سے مسلمان ہونے پر مسلسل شاہ رخ خان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ بھارت میں شاہ رخ غدار کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔
چند روز قبل بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو صرف مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اب سابق وزیراعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی بھی شاہ رخ خان کے حق میں بول پڑی ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی ایجنسیاں بی جے پی وزیر کے بیٹے کو 4 کسانوں کے قتل کے جرم کی سزا دے کر مثال بنانے کے بجائے ایک 23 سالہ لڑکے کے پیچھے پڑی ہیں کیوں کہ اس کے نام میں ’خان‘ آتا ہے اور یہ انصاف کے ساتھ مذاق ہے کہ بی جے پی ووٹ بینک کے لیے مسلمانوں کو صرف نشانہ بنا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.