بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے

228

لاہور: بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد بلاول بھٹو آفیشلی طور پر ماموں بن گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے بختاور بھٹو زرداری کو بیٹے سے نوازا ہے جس کے بعد میں آفیشلی ماموں بن گیا ہوں۔

اس کے علاوہ آصفہ بھٹو زراری نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آفیشلی خالہ بن گئی ہوں۔

خیال رہے کہ رواں سال سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں۔

نکاح کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چوہدری کے رشتے دار شریک ہوئے اور اس موقع پر بلاول ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

ان کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.