آپ ﷺ کی سیرت پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے: وزیر اعظم

91

 

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت عشرہِ رحمۃ اللعالمین اور بارہ ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، نور الحق قادری، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور ارسلان خالد نے شرکت کی۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کو عشرہِ رحمۃ العالمین کے حوالے سے بنائے گئے لائحہِ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے ۔

 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کیلئے رحمت بن کر نازل ہوئے۔  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی روزمرہ زندگی کے اصولوں کو اجاگر کیا جائے۔ عشرہِ رحمۃ اللعالمین میں نوجوانوں اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔

تبصرے بند ہیں.