محمد سجاد نے 46 ویں نیشنل سنوکر چیمپین شپ جیت لی

156

کراچی: پاکستان کے سینئر سنوکر پلیئر محمد سجاد نے 46 ویں نیشنل سنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں احسن رمضان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
نیشنل سنوکر چیمپین شپ کے فائنل میچ میں محمد سجاد اور احسن رمضان کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا اور فاتح کا فیصلہ 13 ویں اور آخری فریم میں ہوا، محمد سجاد نے آخری فریم میں فتح حاصل کر کے احسن رمضان کو 6 کے مقابلے میں 7 فریم سے شکست دی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ احسن رمضان نیشنل سنوکر چیمپین شپ کا فائنل کھیلنے والے پاکستان کے کم عمر ترین سنوکر پلیئر ہیں۔ 16 سالہ احسن رمضان کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے جونیئر سطح پر بہت سی چیمپین شپس جیت رکھی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.