روپے کے مقابلے میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو گیا

134

کراچی: انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.