اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اپنی سہولت کیلئے قانون سازی کر رہی ہے ،نوازشریف کو دیوار سے لگانے کیلئے سب کچھ کیا گیا اب بعض افراد کو نوازنے کیلئے قانون سازیاں کی جا رہی ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فرد کیلئے قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی قانون سازیاں ہوتی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی دنیا میں ہماری عدالتوں کے فیصلے بطور نظیر بھی پیش نہیں کئے جاسکتے۔
تحریک انصاف کی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم کے باعث نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ملی ہے، یہ حکومت ناجائز کے ساتھ نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈلیور نہیں کرسکی۔
تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے،ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی،،،دھاندلی کی پیداوار حکومت اگر ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،حیرت ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو جرات ہورہی ہے کہ وہ ملک کو شفاف انتخابات کا قانون دے،ہماری سیاسی تاریخ میں کئی اکتوبر اور کئی جولائی آئے، اس حوالے سے ہماری قوم سخت جان ہے،،،بارہ اکتوبر، ملک میں آئین کی حکمرانی اور منتخب حکومت کو تسلیم نہ کرنا کیسے ملک سے وفاداری ہے،بلوچستان میں حکومت کے اپنے لوگوں کی بغاوت نے صورتحال گھمبیر کردی ہے، ظاھر ہے اپوزیشن اس سے فائدہ اٹھائے گی
تبصرے بند ہیں.