بھارتی لوک سبھا کے سپیکر کی پاکستانی چیئرمین سینٹ کو دورہ بھارت کی دعوت

152

نئی دہلی :  بھارتی لوک سبھا کے اسپیکرنے پاکستان کے چیئرمین سینیٹ کو دورہ بھارت کی دعوت ایک خط کے ذریعے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت کے لئے خط لکھا ہے ۔ اوم بریلہ نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔

بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے خط میں لکھا ہے کہ میں نے اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔

خط میں بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر نے مزید کہا  کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھارت کی سب سے پرانی پارلیمانی کمیٹی ہے، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہو گی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں آپ شرکت کریں، ہمارے لیے باعث اعزاز ہوگا اگر اس تاریخی موقع پر آپ بھارت کی پارلیمنٹ کے مہمان بنیں۔

یاد رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقریبات 4 اور 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوں گی، جب کہ تقریبات کا افتتاح 4 دسمبر کو بھارت کے صدر رام ناتھ  کریں گے جبکہ تقریبات کے اختتامی سیشن سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 5 دسمبر کو خطاب کریں گے ۔

تبصرے بند ہیں.