بالی وڈ کنگ کے بیٹے آریان خان کے وکیل نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا

213

ممبئی :  آریان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگر عدالت نے آج آریان خان کی ضمانت منظور نہ کی تو پھر ہم ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خا ن کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے لئے ایکبار پھر عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی ۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کے وکیل ستیش منیشندے نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے آریان خان کی ضمانت قبول نہ کی تو پھر ہم ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی بی کے دلائل اپنی جگہ پر لیکن ہم نے کئی عدالتی فیصلوں کے ریفرنس دے کر اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست دی تھی لیکن اس پر عدالت نے ضمانت قبول نہیں کی ۔

ستیش منیشندے نے کہا کہ اس سے پہلے عدالت میں کئی ایسے لوگوں کی ضمانت ہوچکی ہے جن سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں لیکن آریان خان سے تو ایک گرام منشیات بھی برآمد نہیں ہوئیں  ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے آریان خان اور دیگر افراد سے تحقیقات کے نام پر اب تک کئی لوگوں کو شامل تفتیش کرلیا ہے جبکہ دو غیر ملکی افراد منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار بھی ہوچکے ہیں ۔

یاد رہے کہ پچھلے جمعہ کے روز عدالت نے آریان خان کی ضمانت نامنظور کرتے ہوئے چودہ روز کے لئے جیل بھیج دیا تھا ۔

بالی وڈ کنگ کے بیٹے آریان خان کو کروزشپ میں پارٹی پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے منشیات استعمال کیں ۔ کروزپارٹی کے دوران این سی بی اور پولیس کے چھاپوں میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.