بلوچستان 2 دھماکے ، صحافی سمیت دوبچے جاں بحق

103

 کوئٹہ :بلوچستان کے علاقوں حب اور تربت میں دو بم دھماکوں میں صحافی اوردوبچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ صحافی شاہد زبیری نجی چینل میں فرائض انجام دے رہےتھے ۔
تفصیلات کے مطابق حب سٹی تھانے کے قریب صحافی شاہد زہری کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور شاہد زہری شدید زخمی ہوگئے ۔انہیں ٹراما سنٹر کراچی منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ۔

 ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کیے جارہے ہیں اب تک کی تحقیقات سے واقعہ مبینہ طور پر کسی دھماکا خیز مواد لگ رہا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، شاہد زہری نجی چینل میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے وہ لسبیلہ پریس کلب حب کے ممبر بھی تھے۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں دوسرا دھماکہ تربت کے علاقے کیچ  میں ہوشاپ کے مقام پر ہوا ۔ دھماکے میں 2 بچے جاں بحق ایک زخمی ہو گیا دھماکا اس وقت ہوا جب بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق بچے اپنے گھرکے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک زورداردھماکہ ہوا جس کی زدمیں تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ ان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دو بچے راستے میں ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہے واقعہ کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی، ہو شاپ دھماکے کی نو عیت اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.