تھری اورفور جی صارفین کی تعداد 103.12 ملین تک پہنچ گئی، پی ٹی اے

112

اسلام آباد: پاکستان میں اگست 2021 کے اختتام پر تھری اورفور جی صارفین کی تعداد 103.12 ملین تک بڑھ گئی۔

 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 کے خاتمہ پر تھری اور فو جی صارفین کی تعداد 101.59 ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ اگست 2021 کے اختتام تک صارفین کی تعداد 103.12 ملین تک بڑھ گئی۔

 

اس طرح ایک ماہ کے دوران پاکستان میں تھری اور فور جی کی سہولیات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں 1.53 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

پی ٹی اے کے مطابق جولائی 2021 کے مقابلہ میں اگست 2021 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد 0.67 ملین کے اضافہ سے 184.90 ملین کے مقابلہ میں 185.57 ملین تک پہنچ گئی۔

تبصرے بند ہیں.