پاکستان میں کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کر گئے

85

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے ، مزید 19 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 106 ہو گئی ۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 40 ہزار 584 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔

 

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد ، 12 لاکھ ، 57 ہزار، 955 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2 ہزار 540 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.