اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ،اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران قتل کی یہ چوتھی واردات ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے کہ آخر اسلام آباد جیسے شہر میں کیسے قاتل سر عام اسلحہ لیے گھوم پھر رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ماڈل ٹاؤن ہمک میں پیش آیا، نامعلوم افراد نے نوجوان شہری پر سات گولیاں چلائیں ۔
سڑک کنارے کھڑا نوجوان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا،لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قاتل کی تلاش شروع کر دی ۔
تبصرے بند ہیں.