طالبان کا امریکی انخلا کے بعد پہلا ٹاکر ا

146

کابل :افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کا امریکی وفد کے ساتھ پہلا ٹاکرا دوحہ میں ہونے جا رہا ہے جہاں امریکی وفد طالبان رہنمائوں کیساتھ ملاقات کرے گا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غیر ملکی انخلا کے بعد طالبان اور امریکی وفد کی پہلی ملاقات ہو نے جا رہی ہے ،امریکی وفد دوحہ میں طالبان کےسینئررہنماؤں سےملاقات کرےگا،دونوں وفود کے درمیان بات چیت کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا ، امریکی وفدمحکمہ خارجہ،یوایس ایڈ،انٹیلی جنس کمیونٹی کےحکام پرمشتمل ہو گا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق   ملاقات میں طالبان پر زور دیا جائے گا کہ افغانستان کو دوبارہ القاعدہ یا دیگر انتہاپسند گروہوں کی پناہ گاہ بننے نہ دیں اور  افغانستان میں انسانی امداد کی ترسیل کیلئے راہ ہمورا کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کے انسانی بحران سے بچا جا سکے ۔

تبصرے بند ہیں.