ظاہر شاہ ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات

120

 

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی نیب آپریشنز ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا ہے۔ ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین بنانے کی سمری جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزارت قانون کو ارسال  کی تھی۔

 

نیو نیوز کے مطابق    ڈی جی نیب آپریشنز ظاہر شاہ کی مدت ملازمت 25 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو لگا دیا ہے۔ وزارت قانون ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کل جاری کرے گی۔

 

چھ اکتوبر کو ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کا استعفیٰ کا منظور ہوا تھا۔حسین اصغر کے استعفے کے بعد ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ خالی تھا۔

 

واضح رہے کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نیا چیئرمین نیب تعینات کرنے کے بجائے ان کی مدت ملازمت میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے توسیع کردی ہے۔ جب تک نیا چیئرمین تعینات نہیں ہوتا جاوید اقبال ہی چیئرمین نیب رہیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.