مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال کریں گے، فلوز ملز ایسوسی ایشن

132

لاہور: فلوز ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری شروع کر دی ہے اور ساتھ یہ بھی اعلان کر دیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو منگل سے صوبہ بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔ 

 

فلور ملز مالکان نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ گندم کی اجرائی پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین طاہر حنیف کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹہ اٹھانے کی شق کو ختم کیا جائے۔

 

طاہر حنیف کا کہنا تھا کہ فلور ملز سرکاری کوٹہ سے نہ گندم اٹھائے گی نہ کوئی ایگریمنٹ کرے گی اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے جبکہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تمام اضلاع میں فلور ملز مالکان اپنی مینٹنگرز کریں گے اور مل مالکان کی مشاورت کے بعد منگل سے صوبہ بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.