تعلیمی اداروں سے متعلق نیا اعلان کر دیا گیا ،موجاں ختم

109

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث تعلیمی ادارے اب معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

 

وفاقی وزیر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے،کرونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اسدعمر نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

 

واضح رہے اس سے قبل 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کیساتھ کھول دئیے گئے تھے ،اسد عمر کا کہنا تھا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بندشیں آہستہ آہستہ ختم کریں اور زندگی کا پہیہ چل سکے۔ کاروبار کی بندشوں کی طرف نہیں جانا چاہتے ۔ اس کیلئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وبا روکنے کیلئے ویکسی نیشن لگوائیں۔

 

انہوں نے کہا جو شخص ویکسین نہیں لگوائے گا، اس پر پابندی لگائیں گے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو ہر جگہ پابندی کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

تبصرے بند ہیں.