پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد کے اثاثے منجمد؟

93

اسلام آباد:ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعظم عمران خان کو  خط لکھ کر ان پر زور دیا ہے کہ پنڈورا لیکس میں شامل افراد کے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے طریقہ کارکی تحقیقات کی جائے،اور تحقیقات مکمل ہونے تک ایسے تمام افراد کے اثاثے منجمد کر دئیے جائیں ،اگر یہ افراد متعلقہ محکموں کو مطمئن نہ کرسکیں تو انکے اثاثے منجمد کر لئے جائیں ۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل  کے وزیراعظم کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ پنڈورا لیکس میں 700پاکستانیوں کے نام آئے ہیں ،2016میں پانامہ پیپرزمیں 4500پاکستانیوں کے نام آئے تھے،سپریم کورٹ میں  پانامہ لیکس سے متعلق  پٹشنز دائر ہوئیں،جس کے بعد ایس ای  سی پی ،اسٹیٹ  بینک ،ایف بی آر اور ایف آئی اے نے تحقیقات کیں۔

اس کے بعد سپریم کورٹ نے چند پاکستانیوں سے متعلق  نوٹس لیا، خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر پانامہ اور پنڈورا لیکس میں شامل افرادکے اثاثے منجمد کرے.

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنے خط میں وزیر اعظم عمران خان سے در خواست کی کہ پنڈورا لیکس میں شامل افرادکو ایف بی آر کو جواب دہ بنا یا جائے ،وہ   3ماہ میں ایف بی آر کو اثاثوں سے متعلق  مطمئن کریں،اگر مطمئن نہ کرسکیں تو انکے اثاثے ضبط کرلئے جائیں ۔

تبصرے بند ہیں.