شاہ رخ خان نے بیٹے کی گرفتاری کے باعث شوٹنگ کینسل کردی

264

ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بیٹے کی گرفتاری کے باعث طے شدہ کنٹریکٹ کینسل کردیا ۔ معاہد ے کے مطابق شاہ رخ خان نے اجے دیوگن کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کرنا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے پہلے سے کئے

ہوئے معاہدے کو کینسل کردیا ۔ معاہدے کے مطابق ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے بالی وڈ کے دو بڑے سٹار شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو ایک اشتہار میں کاسٹ کیا تھا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور اجے دیوگن پہلی مرتبہ ایک اشتہار میں کام کررہے تھے لیکن شاہ رخ خان نے عین وقت پر آکر اشتہار کے شوٹ پر آنے سے انکار کردیا ۔ اشتہار کے سیٹ پر شاہ رخ خان کی آمد کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل تھیں ۔

اشتہار کے شوٹ کے لئےتمام انتظامات مکمل تھے صبح سے ہی شاہ رخ خان کی وینیٹی وین بھی اسٹوڈیو میں موجود تھی لیکن بالی وڈ سٹار نے ڈیل ہی کینسل کردی ۔

 ملٹی نیشنل کمپنی کے ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اب اس اشتہار میں صرف اجے دیوگن ہی نظر آئیں گے ۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کی وجہ سے اب تک میڈیا کے سامنے نہیں آئے اور نہ ہی وہ کسی شوٹ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

دوسری طرف آریان خان این سی بی کی تحویل میں ہیں اور ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔

تبصرے بند ہیں.