‏پاکستان سائنس فائونڈیشن کا سٹیم سکول پروگرام گیم چینجر ہوگا، فواد چودھری

139

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سائنس فائونڈیشن کا سٹیم سکول پروگرام گیم چینجر ہوگا، جب تک سرکاری سکول ماڈرن نہیں ہوں گے، ملک نہیں بدل سکتا۔

تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏پاکستان سائنس فائونڈیشن آج ایک ایسے پروگرام کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو میری نظر میں گیم چینجر ہو گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 450 گورنمنٹ سکولز کو STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس) سکولز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ میں نے اس لیے ڈیزائن کیا کہ جب تک سرکاری سکول ماڈرن نہیں ہوں گے ملک نہیں بدل سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ تاخیر کے باوجود یہ منصوبہ آج حقیقت بننے جا رہا ہے، انشاء اللہ ابتدائی 450 سکولز کے بعد زیادہ سے زیادہ سکول اس ماڈل پر آ جائیں گے۔ یونیورسٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ سکول adopt کریں اور سائنس کی تعلیم کا معیار سکول لیول پر بہتر کریں

خیال رہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی سائنس وٹیکنالوجی اورانجینئرنگ میتھ پروگرام کا آج افتتاح کریںگے۔ سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت پچاس سرکاری ہائر سیکنڈری سکولز میں پروگرام کے آزمائشی منصوبے کا آغاز کررہی ہے۔

پروگرام کے تحت آزاد جموں وکشمیر سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں میٹرک اور ایف ایس سی کے طلبہ کو سائنس وٹیکنالوجی انجینئرنگ اور میتھ کے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

سائنس وٹیکنالوجی انجینئرنگ اور میتھ پروگرام سے استفادہ کرنے والے طلبہ کاچنائو ان کی ذہانت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.