پی سی بی کا قومی ٹی 20 کپ سے متعلق شاندار اعلان، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

133

پی سی بی کا قومی ٹی 20 کپ کے میچز سے متعلق شاندار اعلان، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تمام میچز کے ٹکٹ صرف 50 روپے میں فروخت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹی 20کپ کا دوسرا مرحلہ کل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہورہا ہے جس کیلئے پی سی بی نے شاندار اعلان کرتے ہوئے گنجائش کے 25 فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے اور شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ تمام انکلوژر کے ٹکٹ صرف 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فضل محمود اور عمران خان انکلوژر فیملی کیلئے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد مکمل ویکسی نیشن کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ دکھانے کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے جبکہ ماسک پہننے کیساتھ دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد بھی لازمی ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹی 20 کپ کا دوسرا مرحلہ کل سے لاہور میں شروع ہو گا جس دوران تمام 6 ٹیمیںان ایکشن نظر آئیں گی جبکہ فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی سکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہو جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.