اسلام آباد: ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف ڈٹ گئے ، این ایل ای کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو میڈیکل کمیشن کی تالہ بندی کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل لائسنسنگ ایگزام کے خلاف ملک بھر سے ڈاکٹرز اسلام آباد میں میڈیکل کمیشن کے باہر پہنچ گئے ، این ایل ای امتحان اور پی ایم سی کے صدر کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔
اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے احتجاج کے باوجو دشنوائی نہ ہوئی ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو میڈیکل کمیشن کی تالہ بندی کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ینگ ڈاکٹرز کیلئے نیشنل لائسنسنگ امتحان شروع کیا تھا ، جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس مسلسل سراپا احتجاج ہیں ۔
گزشتہ ماہ لاہور میں نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.