پاکستان کا تجارتی خسارہ 100 فیصد سے تجاوز کر گیا

123

اسلام آباد: پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 100 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔

یہ اعدادوشمار ادارہ شماریات نے جاری کئے ہیں۔ اس کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ گیارہ ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ اب یہ گذشتہ سال کے پانچ اعشاریہ اکیاسی ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ 100.62 تک بڑھ چکا ہے۔

پاکستان کی برآمدات ستائیس اعشاریہ بتیس فیصد اضافے سے چھ ارب چھیانوے کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گذشتہ سال پانچ ارب سینتالیس کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔

پاکستانی درآمدات پینسٹھ اعشاریہ صفر آٹھ  فیصد اضافے سے اٹھارہ ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ سال درآمدات گیارہ ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر تھیں۔

رواں سال اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں چھبیس اعشاریہ تیرہ فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2021ء میں برآمدات کا حجم دو ارب اڑھتیس کروڑ ڈالر تھا۔

ستمبر 2020ء میں برآمدات کا حجم ایک ارب اٹھاسی کروڑ ڈالر تھا جبکہ اگست کے مقابلے ستمبر میں درآمدات میں پچاس اعشاریہ اٹہتر فیصد اضافہ ہوا۔

ستمبر 2021ء میں درآمدات کا حجم چھ ارب سینتالیس کروڑ ڈالر تھا جبکہ ستمبر 2020ء میں درآمدات کا حجم چار ارب انتیس کروڑ ڈالر تھا۔

تبصرے بند ہیں.