معاشی طور پر مستحکم ہوتے تو نیوزی لینڈ، انگلینڈ کی ٹیمیں دورہ پاکستان منسوخ نہ کرتیں: رمیز راجہ

172

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مستحکم ہوتے تو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں دورہ پاکستان منسوخ نہ کرتیں ۔

 

کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر خطاب میں رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی معیشت کو آگے بڑھانا ہے ، اچھی کرکٹ کیلئے مضبوط فنانشل سسٹم ضروری ہے ۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کرکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔

 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ کا انحصار آئی سی سی سے ملنے والی رقم پر ہے ۔ معاشی طور پر مستحکم ہوئے بغیر ملک میں کرکٹ اور کرکٹرز مضبوط نہیں ہو سکتے ، سرمایہ کار پاکستان کی کرکٹ میں سرمایہ کاری کریں ، اس سے سب کو فائدہ ہوگا ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ پسند کرتے ہیں ، قومی کرکٹ کو نمبر ون بنانے کیلئے کام کریں گے ، ہم اپنے گراؤنڈز بنانے کیلئے پیسے خرچ کریں گے ۔ دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز میں بہت سرمایہ کاری ہوتی ہے ۔

 

رمیز راجہ نے کہا کہ میرا حلقہ کرکٹ ہے اس لیے کوشش کریں گے کہ کرکٹ انفراسٹرکچر بہتر کریں ۔ مجھے آئیڈیا ہے کرکٹرز پر کس طرح محنت کرنی ہے ۔ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھی ٹیم لائیں ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.