اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈی جی ظاہر شاہ دسمبر میں ریٹائرڈ ہورہے ہیں اوران کی خواہش ہے کہ وہ اپنی لابی کے ذریعے اپنی مدت ملازمت میں توسیع لے لیں جبکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اکتوبر میں سکبدوش ہو رہے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین نیب کی تقرری ممکن نہیں ہو سکے گی اس لئے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر قائم مقام چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے پرامین ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کیس نیب راولپنڈی منتقل کرنیکا مقصد ان کی گرفتاری کو یقینی بنانا بھی ہو سکتا ہے ،۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں اس وقت عہدے حاصل کرنے اور وزیراعظم کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے دوڑ لگی ہوئی ہے جس سے تحریک انصاف کی بلا امتیاز احتساب کا نظریہ دم توڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.