سرفراز احمد ٹی 20 کرکٹ میں سب سے کامیاب پاکستانی کپتان بن گئے

194

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ناقابل یقین اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور پاکستانی ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں مصباح الحق اور شعیب ملک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔
سرفراز احمد نے یہ اعزاز نیشنل ٹی 20 کپ میں ایک اور فتح کیساتھ حاصل کیا جس کے بعد ان کی ٹیم پہلے مرحلے میں کھیلے گئے 6 میچوں میں سے 4 میں فتح حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔
34 سالہ سرفراز حمد نے مجموعی طور پر 140 ٹی 20 میچز میں قیادت کی ذمہ داری نبھائی اور 86 میچز میں کامیابی حاصل کی اور یوں ان کی قیادت میں کھیلے گئے ٹی 20 میچز میں جیت کا تناسب 62.4 فیصد رہا۔
اس کیساتھ ہی انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے مختلف فرنچائزز کی قیادت کرتے ہوئے 85 مرتبہ جیت حاصل کر رکھی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل 11 ٹی 20 سیریز میں بھی کامیابی حاصل کر رکھی ہے جو ابھی تک ورلڈ ریکارڈ ہے اور کوئی بھی کپتان یہ اعزاز حاصل نہیں کر پایا۔

تبصرے بند ہیں.