براؤن بیئر سوزی جان کی بازی ہار گیا ،خطرناک مرض کا شکار تھا 

111

اسلام آباد:اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے اردن بھیجا گیا براؤن بیئر سوزی جان کی بازی ہار گیا ،اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق براؤن بیئر سوزی کینسر کا شکار تھا ۔

 

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ بیئر سوزی کینسر کا شکار تھا لیکن فور پاز کی ٹیم کو امید تھی سوزی کی طبیعت میں بہتری  آئے گی ،اس مقصد کیلئے جانور کو  بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی تھیں تاہم وہ نہ بچ سکا۔

 

اسلام آباد چڑیا گھر سے دو براؤن بیئرز کو دسمبر 2020 میں اردن منتقل کیا گیا تھا جن کے نام سوزی اور ببلی  تھے ۔

تبصرے بند ہیں.