آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی پھر مہنگی کردی گئی

128

اسلام آباد:عوام پر ایک بار پھر بجلی گرادی گئی ۔ نیپرا نے بجلی ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا کی طرف سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فورتھ کوارٹر20-2019 ء کیلئے 0.82 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، پہلی اور دوسری سہ ماہی21-2020 ء کیلئے 0.89 پیسے اضافہ جبکہ تیسری سہ ماہی سال 21-2020 کیلئے 0.067 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق بجلی صارفین پر صرف 03 پیسے فی یونٹ بوجھ پڑیگا،

یاد رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2021 ء سے ہو گا ۔

یادرہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں جبکہ مہنگائی کی لہرمیں بھی شدت آتی جارہی ہے ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید  نے چند روز قبل ہی کہا تھا کہ حکومت کو اندازہ ہے کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہے اور سب سے زیادہ مہنگائی کی فکر بھی عمران خان کو ہے لیکن ان کے اس بیان کے چندر وز بعد ہی بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

تبصرے بند ہیں.